اللہ ہماری مدد فرما اور ہمیں دوسروں کی مدد کے قابل بنا، بے شک اللہ ہی مدد کرنے والا ہے
دوستو! سلام علیکم
ایک نظر میں
سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کراچی عزم پختہ، حوصلہ بلند، ارادے نیک اور ولولے جواں ہوں تو مشکل سے مشکل منزل بھی آسان ہوجاتی ہے 22 مارچ 2005ء کو ایڈووکیٹ و ایڈیٹر ایجوکیشن نیوز کراچی سیدمحمد علی نے اپنے والد محترم سید طالب علی (مرحوم) کے نام سے سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ قائم کی۔ ٹرسٹ ہذا کے درج ذیل چھ (6) شعبے خدمت ِ انسانیت میں شب و روز کوشاں ہیں۔
شکر ہے اللہ رب العالمین کا کہ جس نے ہمیں خدمت کی یہ سعادت بخشی کہ
ہم آپ سب کو دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دعوت دیں۔
دوستو! یہ نہیں سمجھو کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں ہر شخص خوشحال اور پرسکون زندگی بسر کر رہا ہے بلکہ ہم آپ کی توجہ ان ہزاروں افراد کی طرف مبذول کرا رہے ہیں جو دو وقت کی روٹی، تن ڈھانپے کو کپڑا اور سر چھپانے کو گھر کیلئے ترس رہے ہیں۔ ان میں کچھ بیمار ہیں، کچھ بے روزگار، کچھ معذور ہیں۔
سب سے بڑھ کر وہ معذور پھول سے بچے جو نہ صرف اپنے ماں باپ کو سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد سے پوچھتے ہیں کہ ہمارا قصور کیا ہے؟؟؟ جو ہم زندگی کی خوشیوئوں سے محروم ہیں… ہمارے ماں باپ کے پاس وہ سہولتیں نہیں جو آپ سب کو حاصل ہیں۔
دوستو! کیا ہم ان پھول سے معصوم بچوں کے سوال کا جواب دے سکتے ہیں!… یقینا نہیں دے سکتے۔ ہاں اتنا ضرور کرسکتے ہیں کہ ہم ان کی آواز آپ تک پہنچائیں۔ تاکہ آپ معذور بچوں، بیوائوں اور مستحق افراد کی دل کھول کر امداد کریں۔

سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ آپ کے عطیات، آپ کی نوازشات اور آخرت کیلئے آپ کی، بہترین سرمایہ کاری کی منتظر ہے۔