Department of ...
Employment
Education
Help Depart
Medical
Ambulance Service
Activities
Marriage Bureau Management
SYED
TALIB ALI WELFARE TRUST
is distributing monthly ration/groceries,
household equipment, wheel chair etc. in special persons, orphaned
children and widows for last 7 year.
So please appeal to you, submit your donation in Trust Online Account No.: PK27 UNIL 0109 0002 3125 1213 | Title: MUHAMMAD ALI | Bank: UBL | Branch Code: 0395 | New Karachi | Pakistan.
اے اللہ ہماری مدد فرما اور ہمیں دوسروں کی مدد کے قابل بنا بے شک اللہ ہی مدد کرنے والا ہے
شکر ہے اللہ رب العالمین کا کہ جس نے ہمیں خدمت کی یہ سعادت بخشی کہ ہم آپ سب کو دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دعوت دیں۔
دوستو! سلام علیکم
ایک نظر میں
سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کراچی
عزم پختہ، حوصلہ بلند، ارادے نیک اور ولولے جواں ہوں تو
مشکل سے مشکل منزل بھی آسان ہوجاتی ہے
22 مارچ 2005ء کو ایڈووکیٹ و ایڈیٹر ایجوکیشن نیوز کراچی سیدمحمد علی نے اپنے والد محترم سید طالب علی (مرحوم) کے نام سے سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ قائم کی۔ ٹرسٹ ہذا کے درج ذیل چھ (6) شعبے خدمت ِ انسانیت میں شب و روز کوشاں ہیں۔
دوستو! یہ نہیں سمجھو کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں ہر شخص خوشحال اور پرسکون زندگی بسر کر رہا ہے بلکہ ہم آپ کی توجہ ان ہزاروں افراد کی طرف مبذول کرا رہے ہیں جو دو وقت کی روٹی، تن ڈھانپے کو کپڑا اور سر چھپانے کو گھر کیلئے ترس رہے ہیں۔ ان میں کچھ بیمار ہیں، کچھ بے روزگار، کچھ معذور ہیں۔
سب سے بڑھ کر وہ معذور پھول سے بچے جو نہ صرف اپنے ماں باپ کو سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد سے پوچھتے ہیں کہ ہمارا قصور کیا ہے؟؟؟ جو ہم زندگی کی خوشیوئوں سے محروم ہیں… ہمارے ماں باپ کے پاس وہ سہولتیں نہیں جو آپ سب کو حاصل ہیں۔
دوستو! کیا ہم ان پھول سے معصوم بچوں کے سوال کا جواب دے سکتے ہیں!… یقینا نہیں دے سکتے۔ ہاں اتنا ضرور کرسکتے ہیں کہ ہم ان کی آواز آپ تک پہنچائیں۔ تاکہ آپ معذور بچوں، بیوائوں اور مستحق افراد کی دل کھول کر امداد کریں۔
سید طالب علی ویلفیئر ٹرسٹ آپ کے عطیات، آپ کی نوازشات اور آخرت کیلئے آپ کی، بہترین سرمایہ کاری کی منتظر ہے۔